Nov 14, 2007

جب سے اُس نے شہر کو چھوڑ دیا ہر راستہ سُنسان ھوا

جب سے اُس نے شہر کو چھوڑ دیا ہر راستہ سُنسان ھوا
اپنا کیا ھے سارے شہر کا اِک جیسا نقصان ھوا

میرے حال پے حیرت کیسی درد کے تنہا موسم میں
پتھر بھی رو دیتے ھیں انسان تو پھر انسان ھوا

اُس کے زخم چھپا کے رکھیے خود اُس شخص کی نظروں سے
اُس سے کیسا شکوہ کیجئے وہ تو ابھی نادان ھوا

یوں بھی کم آمیز تھا محسن وہ شہر کے لوگوں میں
لیکن میرے سامنے آکر اُور ہی کچھ انجان ہوا

No comments:

Post a Comment

Your feedback is warmly welcomed:
Contac us at: info@pakistanprobe.com

Popular Posts